بھارت میں پولیس کا انوکھا کارنامہ، ملزم کےبجائے جج کا نام چوری کے کیس میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر فیروزآباد میں ایک چوری کا کیس عدالت میں لایا گیا جس میں عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب پولیس افسر نے ملزمان کی فہرست بنانے کے بجائے غلطی سے جج کا نام وارنٹ میں ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس افسر نے ملزم راج کمار کی بجائے جج نغمہ خان کا نام وارنٹ میں شامل کیا جب کہ عدالت نے ملزم راج کمار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے اپنا نام وارنٹ میں دیکھ کر پولیس اہلکار کو معطل کردیا اور ساتھ ہی سنگین غلطی کے لیے پولیس افسر کے خلاف انکوائری کا حکم بھی دیا جس پر سینئر پولیس افسر نے غلطی سامنے آنے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو پولیس لائنز بھیجنے کا حکم دیا۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر