ایران کی بین الاقوامی جوہری توانائی کے نمائندے کو ملک سے نکالنے کی دھمکی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ کے سینئر مشیر رئیر ایڈمرل علی شمخانی کا کہنا ہے کہ بیرونی دھمکیوں کے پیش نظر وہ آئی اے ای اے کے نگران کو ملک سے نکال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا افزودہ مواد کی لوکیشن کو محفوظ بنانے کے لیے بھی سوچا جا سکتا ہے۔ایران کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے اسلامی جمہوریہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے عمان میں امریکی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی تصدیق کی گئی ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کو تہران کے فیصلے کو سراہنا چاہیے۔دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایران کو کسی بھی قسم کا غلط قدم اٹھانے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اس قسم کی دھمکی بلا شبہ تہران کے پرامن جوہری پروگرام کے دعوے کی نفی ہے، ایران کی جانب سے آئی اے ای اے کے نمائندے کو نکالا جانا اشتعال انگیزی کو مزید ہوا دے گا۔خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات فروری میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر جوہری توانائی کے لیے مذاکرات دوبارہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے کے بیان کے بعد سامنے آیا۔پھر دو روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا کہ اگر ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے پر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوئے تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن بھی ہو سکتا ہے جس میں اسرائیل کا بھی اہم کردار ہو گا۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر