یورپی یونین کا بھی امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف 90 روز کیلئے مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدریورپین کمیشن کا کہناہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے، چاہتے ہیں کہ مذاکرات کو ایک موقع اور دیاجائے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کےجوابی اقدامات کو رکن ممالک کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن ہم نے ان اقدامات کو 90 دن کے لیے مؤخر کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ یورپی یونین نے گزشتہ روز امریکا پر جوابی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔یہ ٹیرف گزشتہ ماہ امریکا کی جانب سے یورپی اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد کردہ ڈیوٹیوں کے جواب میں نافذ کیے گئےتھے۔جن امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا ان میں مرغی، چاول، مکئی، پھل اور میوے، لکڑی، موٹرسائیکلیں، پلاسٹک، ٹیکسٹائل، پینٹنگز اور برقی آلات شامل تھے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جن مصنوعات پر ٹیرف عائد کیا گیا ان میں سے زیادہ تر ری پبلکن اکثریت رکھنے والی امریکی ریاستوں میں تیار کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
طوفانی بارشوں سے ملک بھر میں تباہی، 14 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
ایران امریکہ مذاکرات کا اگلا دور شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کے بعد ہوگا: دفتر خارجہ
سپریم لیڈر کو قتل کرنے کی اسرائیلی دھمکی ریاستی دہشت گردی ہے: ایران
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم! ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور
اگر ایران نے امریکا پر حملہ کیا تو اس کا اسی انداز میں جواب دیا جائے گا: وائٹ ہاؤس
امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانے کیلئے معاہدے پر دستخط کر دیئے
سپریم لیڈر نے امریکہ کیساتھ مذاکرات پر کوئی پابندی عائد نہیں کی، ایرانی صدر
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے: آئی ایس پی آر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر