چین میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح میں کمی

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران زچگی کے حوالے سے ماؤں کی شرح اموات 1لاکھ پیدائش میں 14.3 اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات 1ہزار میں 4 رہی جبکہ 5برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات1ہزار میں 5.6 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق چین میں زچہ و بچہ کی صحت میں حالیہ برسوں میں مسلسل بہتری ہوئی، ماں کی شرح اموات میں اوسطاً سالانہ تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات دونوں میں اوسطاً سالانہ تقریباً 5 فیصد کی کمی ہوئی۔
خواتین اور بچوں کی بڑی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ 5برس میں پیدائشی نقائص کی وجہ سے نوزائیدہ اور 5برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں ہر ایک میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ اعصابی ٹیوب کے نقائص اور ڈاؤن سنڈروم جیسے سنگین اور معذور کرنے والے پیدائشی نقائص کی شرح میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کی شرح بھی کم ہوکر 1.3 فیصد رہ گئی ہے۔
یہ پیشرفت بڑی حد تک چین کے زچہ و بچہ کے حوالے سےصحت نگہداشت نظام میں جاری بہتری سے ممکن ہوئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر