فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اور 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا، عدالت نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصل واؤڈا کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دینے کیخلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد ستہو نے کی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو فی الوقت نہیں روک سکتے، عدالت نے وکیل فیصل واؤڈا کو ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن میں بتا دیجیے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کر رکھے ہیںعدالت نے استفسار کیا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف کس نے کیا شکایت جمع کرائی ہے؟ اس پر وکیل فیصل واؤڈا نے عدالت کو بتایا کہ واؤڈا کیخلاف دوہری شہریت معاملے پرالیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں، قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید نے شکایات دائر کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے خلاف الیکشن کمیشن میں ڈائریکٹ شکایت درج کی گئی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کو ڈائریکٹ شکایات سننے کا اختیار نہیں ہے۔جسٹس امجد ستہو نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی فیصل واؤڈا کیس میں حکم نامہ جاری کیا ہے، وکیل فیصل واؤڈا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق نیا ٹریبونل بن سکتا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ سندھ ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے خلاف کیس کیسے سن سکتا ہے؟ اگر کراچی میں کیسز چل رہے ہوتے تو الگ بات تھی۔وکیل فیصل واؤڈا نے بتایا کہ شہباز شریف نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف فیصل واؤڈا کی درخواست مسترد کی ہے، انہیں فیصل واؤڈا کے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر