کہانی کا اصل ہیرو کون، دوسرا رخ

عابد حسین قریشی

چند روز قبل کہانی کا اصل ہیرو کون کے عنوان سے ایک کالم تحریر کیا، جس میں بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپے تک ایک مرد کی کہانی بیان کی، اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی، کہ مرد ہی اس کہانی کا اصل ہیرو ہوتا ہے، مگر کچھ دوستوں نے یہ برمحل نکتہ اٹھایا کہ اگر ہیرو کے ساتھ ہیروئین نہ ہو تو اکیلا ہیرو تو کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ لہذا کہانی پر از سر نو غور کیا، تو دوستوں کی بات میں کچھ وزن محسوس کیا۔ جہاں تک میری ذاتی رائے کا تعلق ہے تو میں تو حضرت علامہ اقبال کے اس شعر کے مصداق کہ، وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ۔ اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں۔ میں نہ صرف عورت کے اس کہانی میں اہم رول کا قائل ہوں، بلکہ عورت کا احترام بھی کرتا ہوں اور بوقت ضرورت خوف زدہ بھی رہتا ہوں۔ اور شاید اسی احترام میں اپنی نئی کتاب تجاہل عادلانہ کا انتساب اپنی اہلیہ محترمہ کے نام کیا ہے۔ دراصل ہمارا معاشرہ اگرچہ male dominated ہے، مرد عمومی طور پر اکیلا ہی گھر کے اخراجات کا بوجھ اٹھاتا ہے، بلکہ اکیلا ہی پانچ سات افراد خانہ کا کفیل ہوتا ہے۔ اور بلاشبہ گھر کا سربراہ بھی ہوتا ہے، مگر زندگی کے اس سفر میں اسکی شریک حیات عورت اسکی صرف ہمسفر ہی نہیں ہوتی، بلکہ اسکی غمگسار ساتھی، با مروت اور با اخلاص، با وقار، اور وفادار دوست بھی ہوتی ہے۔ جو زندگی کی پرخار راہوں، پر پیچ پگڈنڈیوں، نشیب و فراز زمانہ، زمان و مکاں کی تپش سہنے میں اپنے مرد کی ہمرکاب ہوتی ہے۔ گھر کا تصور آتے ہی عورت کا تصور آتا ہے، اور عورت کے بغیر گھر کا تصور کچھ مکمل ہی نہیں ہو پاتا۔ عملی زندگی میں مرد کو عورت کے بغیر اگر بچے سنبھالنے پڑ جائیں تو وہ نہ کام کاج کرسکے نہ روزی روٹی کا بندوبست اور بالکل بے بس و محتاج نظر آتا ہے۔ عورت قربانی اور ایثار میں مرد سے بہت آگے ہے۔ بطور سول جج ایک واقعہ عورت کی قربانی اور ایثار کا بھلایا ہی نہیں جاسکتا۔ جب اس نے گارڈین شپ کے ایک معاملہ میں معذور بچہ خود رکھ کر صحت مند بچہ باپ کے حوالہ کر دیا۔ مرد اور عورت میں ایک بنیادی فرق یہ بھی ہے کہ گھر میں مرد کا اصل میں ایک ہی روپ ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا باپ ہوتا ہے اور وہ بچوں کی تعلیم اور ترقی کے ایسے ایسے دلکش و دلفریب خواب دیکھتا ہے، کہ بیان سے باہر ہیں۔ مگر عورت کے کئی روپ ہیں۔ وہ ماں بھی ہے اور بیوی بھی، بہن بھی ہے اور بیٹی بھی۔ یہ چاروں روپ اور رشتے بیک وقت ایک ہی چھت تلے موجود ہوتے ہیں۔ عورت کا ہر رشتہ اور ہر روپ ہی کمال کا ہے، حسین و دلکش بھی ہے، قابل احترام بھی اور لائق تحسین و آفرین بھی۔ مرد اگر گھر کا صدر ہے تو عورت وزیر اعظم۔ سارا نظم و نسق تو عورت سنبھال رہی ہوتی ہے اور بعض اوقات تو مرد کی ساری محنت و جدو جہد کے باوجود وہ عورت کے سامنے محض ایک آئینی سا سر براہ ہی نظر آتا ہے۔ گھر کو گھر کا رنگ تو عورت ہی دے سکتی ہے، کہ وہ فطرتاً سلیقہ شعار اور سگھڑ ہوتی ہے، جبکہ مرد بیچارہ تو شلوار میں آزار بند بھی سلیقے سے نہیں ڈال سکتا۔ مرد اگر کمانے کی مشین ہے تو عورت اس کمائی کی رکھوالی اور اس کے مطابق زندگی کے معاملات ترتیب دینے والی ایڈمنسٹریٹر ہے۔ جو بیک وقت اولاد کی پرورش اور نگہداشت کرنے کے ساتھ اپنے خاوند کی دیکھ بھال اور غمگساری کا رول بھی نبھاتی ہے اور اسکی مشیر خزانہ و مشیر سیاسی و سماجی امور بھی ہوتی ہے۔ یہ دلچسپ بات بھی ہمارے مشاہدے میں آتی ہے، کہ عورت اپنے بچوں سے پیار کرتی ہے، انکا خیال رکھتی ہے، خود انہیں نہیں ڈانٹتی بلکہ باپ کا نام لیکر بچوں کو ڈراتی ہے۔ بچے بڑی بڑی شرارت کرکے یا حماقت کرکے ماں کی آغوش میں پناہ ڈھونڈتے ہیں، اور ماں کو ہی اپنا ہمدرد اور دوست سمجھتے ہیں، جبکہ باپ بے چارے کو صرف بچوں کو ڈرانے کے لئے ہی استعمال کیا جاتا ہے، جسکی وجہ سے ساری عمر بچے باپ کے ساتھ فرینک ہی نہیں ہو پاتے۔مگر …



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر