مولا علی علیہ السلام ایک لافانی کردار

عابد حسین قریشی

مولا علی علیہ السلام کا بلند ترین مقام و مرتبہ ، انکی اسلام کے لیے بے لوث اور قابل قدر خدمات، انکی شجاعت، دلیری، فہم و فراست سب اپنی جگہ مسلمہ اور ناقابل تردید، مگر جو بات انہیں بہت ممتاز اور منفرد کرتی ہے، وہ مولا علی کا نبی آخرالزماں صل اللہ علیہ وآلہ سے محبت و عقیدت، وارفتگی، ایثار و قربانی اور وہ لازوال اور لاثانی اور لا فانی کردار ہے، جو ہر مشکل کے وقت، ہر آزمائش میں، ہر کڑے امتحان میں، ہر معرکہ حق و باطل میں، مولا علی صف اول میں نظر آئے۔ وہ محافظ رسول بھی تھے، اور برادر رسول بھی، وہ دین اسلام کے پشتبان بھی تھے، اور داماد رسول بھی، میدان جنگ میں داد شجاعت دینے والے بھی اور رسول مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہترین صلاح کار بھی۔ دین کی نگہبانی کرنے والے بھی اور دین کی استقامت کے لئے رسول کریم کے ہمرکاب بھی۔ چشم فلک نے یہ منظر کب دیکھا ہوگا، کہ ہجرت کی رات یہ جانتے ہوئے بھی کہ کفار گھر کے باہر شمشیر بکف حملہ کرنے کو تیار ہیں،اور اس بستر پر آج حملہ کسی وقت بھی متوقع ہے مگر بستر رسول پر پورے آرام اور سکون سے استراحت فرماتے ہیں، میرے خیال میں مولا علی علیہ السلام کا کردار قدرت کی طرف سے تراشا گیا تھا۔ یہ کیا معمولی اعزاز ہے،کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں اپنے نبی مکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جانثار محافظ کی طرح موجود ہوتے ہیں، اور وہی کرتے ہیں، جسکا حکم نبی کریم کی زبان مبارک سے نکلتا ہے۔ نبی مکرم کی بات پر یقین اس قدر پختہ کہ جب رسول کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ کی طرف گامزن اس عورت کا تعاقب کرنے کا حکم دیا کہ اس سے وہ خط واپس لیکر آئیں، جو کسی نے مدینہ سے خفیہ طور پر قریش مکہ کے نام لکھا تھا کہ جس میں مکہ پر متوقع چڑھائی کی خبر لیک کی جارہی تھی۔ جسکا اشارہ قرآن پاک کے 28 ویں پارہ کی سورہ “الممتحنہ” میں بھی آیا ہے، تو نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کی قیادت میں تین آدمیوں کو اس عورت سے خط واپس لانے کا مشن سونپا اور آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے مقام پر جب وہ عورت ملتی ہے اور اسکی تلاشی میں وہ خط نہیں ملتا تو مولا علی کے ہمرکاب دیگر دو ساتھی کہتے ہیں کہ اس کے پاس خط نہیں ہے، چلو واپس چلتے ہیں۔
مگر مولا علی فرماتے ہیں، کہ میرے نبی کی بات غلط نہیں ہوسکتی۔ خط اسی عورت کے پاس ہے، اور اسکا سر قلم کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، تو وہ اپنی چٹیا سے خط نکال کر انکے حوالے کر دیتی ہے۔ یہ تھی ایمان کی وہ پختگی اپنے نبی کریم کی بات پر جو عمر بھر
علی کے کردار و عمل سے جھلکتی رہی۔ شاید علی کا یہی اخلاص و مروت تھا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی احادیث مبارکہ میں سب سے زیادہ تعریف و توصیف مولا علی کی فرمائی۔ آپ نے ہی تو مولا علی کو حق و باطل کی پہچان قرار دیا اور علی کے چہرہ مبارک کو دیکھنے کو بھی عبادت قرار دیا۔یہ مولا کا ٹائٹل جسکے لغوی معنی دیگر معنوں کے علاوہ سردار،دوست مہربان اور ساتھی کے بھی ہیں، بھی آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے مقام غدیر پر خود ہی علی کو عطا فرمایا۔ مولا علی کی یہ فضیلت کیا کم ہے، کہ وہ آقا کریم صل للہ علیہ وآلہ وسلم کی نہایت چہیتی دختر مخدومہ کائنات سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے خاوند، اور سرداران جنت سیدنا امام حسن و امام حسین کے والد ہیں۔ اور آخری بات کہ مولاعلی علیہ السلام اور اہل بیت اطہار کی عظمت و تقدس عقیدہ و مسلک کی بحث سے بالا تر ہے۔ ہم بطور مسلمان کیوں نہ مولا علی علیہ السلام کی عظمت کردار اور نسبت رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازاں و فرحاں ہوں۔ کہ مولا علی تو پوری کائنات کے مسلمانوں کے مربی و محسن ہیں۔ اس لئے اہل بیت اطہار علیہ السلام اور مولا علی سے محبت و عقیدت اور وفاداری بھی عقیدہ و مسلک کی بحث سے قطع نظر ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہونا چاہیئے۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر