’عالیہ میری پہلی بیوی نہیں‘، رنبیر کے انکشاف پر مداح حیران پریشان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران رنبیر کپور نے یہ دلچسپ انکشاف کیا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی بھی شیئر کی ۔رنبیر کپور نے بتایا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں ہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔اس پراسرار مداح سے متعلق رنبیر نے بتایا کہ ’ اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک آگئی تھی‘۔رنبیر کپور کے مطابق ’ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے گیٹ پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے لیکن میں گھر پر نہیں تھا‘۔اداکار نے مزید بتایا کہ ‘میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں‘۔یاد رہے کہ رنبیر کپور اپریل 2022میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اس جوڑے کی ایک بیٹی راہا ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر