غزہ میں اسرائیلی حملوں کے خلاف نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر احتجاج، حملے روکنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جنہوں نے اسرائیل کی جانب سے معصوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں کے خلاف ایک بار پھر اپنی آواز بلند کی۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ غزہ پر فوری حملے روکے جائیں جب کہ مظاہرین نے فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے محمود خلیل کو رہا کرنے اور بے دخلی روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب غزہ میں فلسطینیوں پر تازہ حملوں کے خلاف اسرائیلیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بھی احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی پولیس نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب غزہ پٹی میں اسرائیل نے فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 560 سے زائد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ’ابو حمزہ‘ سمیت ان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد بھی شہید ہوگئے۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
وزیراعظم کی ترک کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر، وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ کی دعوت
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا: باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی
تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر