میاں اسلم کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل، مقتول سابق پولیس اہلکار نکلا، قاتل بھی گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے ایک کمرے سے تقریباً 40 سالہ شخص کی بوسیدہ حالت میں لاش ملی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔ پولیس کے مطابق میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، مقتول کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی جو فیصل آباد کا رہائشی اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوگیا جس کے بعد کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کانسٹیبل ارشد کو میانوالی سے گرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم ارشد نے میاں اسلم کے ڈیرے پر کوارٹر کرائے پر لیا تھا جب کہ فلیٹ سے آئس نامی نشے کا سامان بھی برآمد ہوا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر