کینیڈا میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، ہلاکتوں کی تعداد 233سے بڑھ گئی

اوٹاوا(نیشنل ٹائمز)ٹھنڈے کینیڈا میں بلا کی غیرمتوقع گرمی سے 84سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوا، پارہ پہلی بار 49.5ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد 233سے تجاوز کر گئی۔ غیر میڈیا کے مطابق اکثر سرد رہنے والے کینیڈا میں شدید گرمی، لوگ جھلس کر رہ گئے، ہیٹ ویو سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ ترمعمر اور بیمار افراد شامل ہیں، گرمی سے کینیڈا کا مغربی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں درجہ حرارت 49.5 ڈگری تک پہنچ گیا، برٹش کولمبیا میں 70سے زائد ہلاکتیں ہوئیں، شدید گرمی کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں شہر وینکورمیں ہوئیں، وینکور کینیڈا کے سردترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے،امریکا کے شمال مغربی علاقوں میں بھی گرمی کی لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے،پورٹ لینڈ، اوریگون، سیٹل اور واشنگٹن میں 1940کے بعد پہلی مرتبہ ریکارڈ درجہ حرارت سامنے آیا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر