خود کو قبول کرنے کیلئے بہت محنت کی، ودیا بالن

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا، مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بےحد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کر پائی ہوں۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ودیا بالن نے کہا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اداکارہ نے کہا کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں، مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکا دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔ودیا بالن نے مزید کہا کہ میں نے جو کیا اس سے گزرنا میرے لیے اہم تھا، چونکہ میرا فلمی بیک گراؤنڈ نہیں اس لیے مجھے بتانے والا کوئی نہیں تھا کہ یہ مشکلات آخری نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر