کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کریں گے، تابش گوہر

کراچی(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی و پیٹرولیم تابش گوہر نے کہا ہے کہ ایک کمپنی کوڈھائی کروڑ آبادی کا شہر دینا خطرناک ہے اور کے الیکٹرک کی اجارہ داری کو ختم کریں گے، منگل کوفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں خطاب کرتے ہوئے تابش گوہر نے کہاکہ میں اس بات کے خلاف ہوں کہ کراچی کی چابی ایک کمپنی کے پاس ہو اور ایک کمپنی کوڈھائی کروڑ آبادی کا شہر دینا خطرناک ہے کے الیکٹرک کی اجارہ داری ختم کریں گے،تابش گوہر نے کہا کہ اگلے سال تک موبائل فون کی طرح صارف کو کمپنی بدلنے کا اختیار ہوگا، اگرکسی بجلی کمپنی سے بجلی نہیں خریدنا تو دوسری کمپنی سے خریدی جاسکے گی، گیس کی بندش عارضی ہے، اینگرو ٹرمینل کے جہاز کی مرمت ضروری تھی، بھرپور کوشش کی کہ مرمت کا کام موخر ہوجائے جبکہ اگلے دو دن ایل این جی کی سپلائی صفرہوگی،انہوں نے کہا کہ اگر سندھ کے حصے کی گیس سوئی نادرن کو غلطی سے گئی ہے تو اس کو چیک کروں گا،تابش گوہر کا کہنا تھاکہ نیب کا خوف معاملات چلانے کے دوران موجود ہے، نیب نے قطر ڈیل اور سی پیک منصوبوں تک میں نینوٹس لیے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر