سعودی عرب میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

ریاض(نیشنل ٹائمز)سعودی عرب میں 12سے 18سال کے افراد کو فائزر کی کورنا ویکسین کے ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمیمیڈیاکے مطابق سعودی عرب کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے فائزر کی کورونا ویکسین 12سے 18سال کے افراد کو لگانے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد مملکت میں بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے،سعودی عرب میں فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے تھے جو مکمل طور محفوظ ثابت رہے اور ان عمر کے افراد میں بھی فائزر کی ویکسین مفید ثابت ہوئی،سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 70فیصد بالغ آبادی کو ویکسین کی پہلی خوراک دیئے جانے کے بعد اب 50برس اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے ویکسین کا دوسرا ٹیکہ بھی لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے، سعودی عرب میں 1کروڑ 65لاکھ اور 58ہزار سے زائد ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 7ہزار 760ہوگی ہے اور وائرس سے 4لاکھ 42ہزار افراد متاثر ہوئے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر