لندن کے ریلوے اسٹیشن پر آگ لگ گئی، ایک شخص زخمی

لندن (نیشنل ٹائمز) لندن کے جنوبی علاقے کے ریلوے اسٹیشن میں دھماکے بعد آگ لگ گئیجس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق لندن کا ایلیفنٹ اینڈ کیسل ریلوے اسٹیشن زور دار دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا جس کے بعد آگ لگ گئی، 10فائر انجن اور 70فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔لندن کے میئر صادق خان کے مطابق واقعے میں ایک پولیس افسر سمیت 2 افراد دھویں سے متاثر ہوئے،واقعے میں 6تجارتی یونٹس، 3کاریں اور ٹیلی فون باکس جل کر تباہ ہو گیا،امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر 5افراد کو طبی امداد فراہم کی جن میں سے ایک زخمی کو اسپتال بھی منتقل کیا گیا، متاثرین میں ایک پولیس آفیسر بھی شامل ہے۔ آگ کے شعلے کافی بلندی تک دیکھے گئے، جس سے دھویں کے بادل ہر طرف پھیل گئے، مقامی رہائشیوں کو گھر کی کھڑکیاں بند رکھنے کا کہا گیا جبکہ اس اسٹیشن پر آنے والی تمام ٹرینوں کو روک دیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا معلوم نہیں ہوتا تاہم تحقیقات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر