بنگلادیش میں دوبارہ لاک ڈائون کا اعلان، ہزاروں افرد پھنس گئے

ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) بنگلادیش میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پہ قابو پانے کیلیے اعلان کردہ لاک ڈان کے نفاذ سے قبل ہی دارالحکومت ڈھاکا میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد پھنس کررہ گئی ہے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث یکم جولائی سے ملک گیر لاک ڈان کا اعلان کررکھا ہے تاہم دارالحکومت ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں اب بھی ہزاروں افراد پھنسے ہوئے ہیں،بنگلادیش میں اتوار کے روز 8ہزار 300سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ پیر کو 119افراد جان سے گئے، بنگلہ دیشی حکام نے کرونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کی بنیادی وجہ ڈیلٹا قسم کے کرونا کے پھیلا یعنی بھارتی ویرینٹ کو قرار دیا ہے،بنگلادیشی کابینہ کے سیکریٹری خوندکر انوارالاسلام کا کہنا ہے کہ لاک ڈان پر عمل درآمد کیلیے جمعرات سیفوج تعینات ہوگی،مسلح افواج لاک ڈان کے دوران گشت کرتی رہیں گی، اگر کسی نیان کے احکام کو نظرانداز کیا تو ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،لاک ڈان میں اشیائے ضرورت کی دکانیں کھلی ہوں گی اور کچھ ایکسپورٹ فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازات دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر