برطانیہ کے اسکولوں میں مہلک وبا کے بعد ایک لاکھ سے زائد بچے واپس نہیں آئے

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کے اسکولوں میں مہلک وبا کے بعد ایک لاکھ سے زائد بچے واپس نہیں آئے۔ کورونا کے باعث پابندیوں کے دوران تعلیمی ادارے بند رہے۔ کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد تعلیمی سلسلہ بحال ہونے پر ایک لاکھ بچے اسکولوں میں واپس نہیں آ سکے جس کو ماہرین نے تشویشناک قرار دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بچے جرائم کی دنیا میں کہیں کھو سکتے ہیں۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث اسکولوں میں بچوں کے نام خارج کردیے گئے ہیں۔ ان طلبا میں پرائمری کلاسز کے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طلبا کی تعداد میں 13 فیصد بچے کلاسز سے مسلسل غیر حاضر رہے ہیں۔کورونا وبا کے بعد برطانیہ کے اسکولوں میں ایک لاکھ بچوں کی غیر حاضری رہی ہے۔ برطانیہ کے اسکولوں میں بچوں کی حاضری پہلے لاک ڈاؤں کی نسبت پانچ گنا زیادہ ہے۔رپوٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے پرائمری اسکولوں میں %21 جبکہ سیکینڈری اسکولوں میں 5 فیصد بچوں کی حاضری رہی ہے۔گزشتہ سال جب اسکول بند ہوئے تو پرائمری اسکولوں میں %4 جبکہ سیکینڈری میں %1 طلبہ تھے۔بچوں کو بغیر لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹس کے محدود تعداد کے ساتھ اسکولوں میں بلایا جا رہا ہے۔ تقریبا 11لاکھ طلبہ گزشتہ ہفتے سکول گئے جن میں سے %3 بچوں کے والدیں طب کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ایسوسیشن آف سکول اینڈ کالجز کے جنرل سیکرٹری جیف باڈن نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر بہت دباؤ پڑا جس کی وجہ سے طلبہ سکول کا کام آن لائن کرتے رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر