چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی 2025 کے بارے میں بڑی پیشگوئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو نے پیشگوئی کی کہ 2025 میں اے آئی ایجنٹس ورک فورس کا حصہ بن جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ اے آئی ایجنٹس خودکار طور پر فیصلہ کرنے کے قابل ہوں گے، اپنے مقاصد خود طے کرسکیں گے اور کم از کم انسانی مداخلت کے ساتھ اپنے کاموں کو مکمل کرسکیں گے۔ایک بلاگ پوسٹ میں سام آلٹمین نے اے آئی کے مستقبل اور انسانی ذہانت جیسے آرٹی فیشل جنرل انٹیلی جنس (اے جی آئی) کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمارا ماننا ہے کہ 2025 میں ہم ایسے اولین اے آئی ایجنٹس کو دیکھ سکتے ہیں جو افرادی قوت کا حصہ بن جائیں گے اور کمپنیوں کی پیداواری گنجائش کو نمایاں حد تک بدل دیں گے، اے آئی میں پیشرفت میں متعدد نشیب و فراز دیکھنے میں آئے ہیں اور مستقبل میں ایسا مزید ہوگا’۔انہوں نے کہا کہ اوپن اے آئی اے جی آئی کی تیاری کے حوالے درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔اے جی آئی ایسا سسٹم ہوگا جو انسانی ذہانت کے برابر یا اس سے بھی زیادہ اسمارٹ ہوگا۔اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو نے گزشتہ 2 برسوں کے دوران اپنی کمپنی کی کامیابیوں اور چیلنجز پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اوپن اے آئی بہت زیادہ ذہین اے آئی سسٹمز پر کام کرنے کی جانب بڑھ رہی ہے، یہ ایسے سسٹمز ہوں گے جو ذہانت کے لحاظ سے انسانوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور ان کی بدولت سائنس کے شعبے میں تیزی سے پیشرفت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سسٹم کچھ بھی کرنے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹولز سائنسی دریافتوں کی رفتار کو بہت زیادہ تیز کر دیں گے جس سے دنیا کی خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔خیال رہے کہ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق اوپن اے آئی کی جانب سے جنوری 2025 میں آپریٹر نامی اے آئی ایجنٹ جاری کیا جار ہا ہے۔یہ نیا اے آئی ایجنٹ کوڈنگ اور ٹریول بکنگ جیسے کام صارف کی جانب سے خود کرسکے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر