وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد آدھی اور ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کردی ہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ جون 2024 میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ سے متعلق کمیٹی بنائی تھی، کمیٹی کا اسکوپ 45 وزارتیں تھی جس میں 400 منسلک ادارے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ وفاقی حکومت کا حجم بتدریج کم کریں، وفاقی وزارتوں کے 80 اداروں کی تعداد نصف کردی ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات 30 جون تک مکمل کر لیں گے، خالی آسامیوں کو 60 فیصد تک ختم کررہے ہیں اور ڈیڑھ لاکھ خالی آسامیوں کو ختم کردیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کشمیر،گلگت بلتستان امور اور سیفران کو ضم کیا جائے گا، 80 اداروں کو کم کرکے 40 کررہے ہیں، وفاقی حکومت کے 900 ارب کے خرچ کو کم کرنے کےلیے کام کررہے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ کا مقصد صرف اخراجات میں کمی نہیں، کارکردگی بھی بہتر کرنا ہے، اسپتالوں کو وفاقی حکومت کے پاس رکھنے کی کیا وجہ ہے؟ اسپتالوں کو صوبوں کو دے دینا چاہیے۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر