یمن میں سعودی اتحادی افواج اور جنگجووں میں گھمسان کی جنگ، 111ہلاکتیں

صنعا(نیشنل ٹائمز) یمن میں سعودی اتحادی افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان گھمسان کی جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 111ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے حوثی باغیوں اور سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کی افواج کے درمیان گھمسان کی جنگ کو تین روز ہوگئے ہیں اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔جنگ میں جانی نقصان کے حوالے سے فریقین کے متضاد دعوے سامنے آئے ہیں تاہم آزاد ذرائع کے مطابق تین روز میں 29 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ 82حوثی باغی مارے گئے۔ درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن گئیں اور شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔مسلسل جھڑپوں کے باعث شہریوں کے پاس اشیائے ضرورت کی قلت ہوگئی جب کہ سیکڑوں خاندان کسی طرح اپنی جانیں بچا کر پناہ گزین کیمپوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی نمائندے سمیت طبی اور ریسکیو تنظیموں نے جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ یمن کی 6سالہ جنگ میں ایک لاکھ 30ہزار شہری ہلاک، 30لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے جب کہ 20 لاکھ بچوں کو قحط سالی کا سامنا ہے اسی طرح یمن کی 24ملین آبادی میں سے 80فیصد کا گزر بسر انسانی ہمدردی کے طور پر ملنے والی امداد پر ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر