ورلڈ بینک پاکستان کو آئندہ 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دےگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع وزار ت اقتصادی امور کے مطابق ورلڈبینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا۔ 14جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے قرض کی منظوری متوقع ہے۔ذرائع وزار ت اقتصادی امور کے مطابق قرض منظوری کے بعد ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کا اسلام آباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ذرائع وزار ت اقتصادی امور کا کہنا ہےکہ قرض پروگرام کے تحت 10 سال کے اہداف طے کیےگئے ہیں۔ قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 35-2025 کے تحت دیا جائےگا۔ 10سالہ قرض پروگرام کا مقصد سب سے زیادہ نظرانداز اہم شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہے۔ذرائع کے مطابق قرض کے تحت منصوبوں کو سیاسی تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائےگا۔عالمی بینک کے 2 ذیلی ادارے مزید 20 ارب ڈالر کے نجی قرضوں کے حصول میں بھی معاونت کریں گے۔ مزید 20 ارب ڈالر سے مجموعی پیکج 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ قرض صحت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم شعبوں پر خرچ ہوگا۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر