وہ مزیدار پھل جو فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) یہ بات جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا کہ جسم میں میگنیشم نامی منرل کی کمی سے دل کی شریانوں کی صحت متاثر ہوتی ہے جس سے مختلف سنگین امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔میگنیشم ایسا منرل ہے جو انسانی جسم کے متعدد افعال جیسے اعصاب، مسلز اور ہڈیوں کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔تحقیق میں ماضی کی متعدد تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرکے یہ جاننے کی کوشش کی گئی میگنیشم کی کمی سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 1990 اور 2000 کی دہائی کے دوران ہونے والے تحقیقی کام میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جسم میں میگنیشم کی کمی سے دل کی شریانوں کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق 2006 کے بعد ہونے والے تحقیقی کام اور کلینیکل ٹرائلز سے ثابت ہوا کہ میگنیشم کی کمی اور مختلف امراض جیسے ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ فیلیئر اور امراض قلب سے موت کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ 2018 اور اس کے بعد اب تک ہونے والے تحقیقی کام میں دریافت کیا گیا کہ جسم میں میگنیشم کی کمی سے ہائی بلڈ پریشر، فالج، امراض قلب، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، ہارٹ فیلیئر، ہارٹ اٹیک اور موت کا خطرہ بڑھتا ہے۔محققین نے بتایا کہ میگنیشم کی کمی متعدد طریقوں سے امراض قلب کا خطرہ بڑھاتی ہے۔مثال کے طور پر میگنیشم کی کمی سے تکسیدی تناؤ اور ورم سے متعلق تناؤ بڑھتا ہے جبکہ کچھ ڈیٹا سے اس خیال کو تقویت ملی ہے کہ میگنیشم کی کمی سے جسم میں چکنائی کی سطح کی بڑھتی ہے۔محققین کے مطابق تحقیقی رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ میگنیشم کی دائمی کمی سے خون میں موجود چکنائی میں تبدیلیاں آتی ہیں۔میگنیشم کا حصول ڈارک چاکلیٹ، گریوں، دالوں، مچھلی کیلوں، سبز پتوں والی سبزیوں اور سالم اناج جیسے جو جیسی غذاؤں سے ممکن ہے۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر