بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے لگا، لاک ڈاون نافذ

ڈھاکہ(نیشنل ٹائمز ) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیلنے کے باعث حکومت نے لاک ڈاون لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں اچانک ہی ڈیلٹا پلس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے پیر سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا اور ٹرانسپورٹ کا استعمال صرف ایمرجنسی کی صورت میں کیا جائے گا۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق لاک ڈاون کے دوران کسی شہری کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ محکمہ صحت کے ترجمان روبید امین کے مطابق لاک ڈان پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سرحدی فورسز کو تعینات کیا جائے گا تاہم ضرورت پڑنے پر فوج کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔ روبید امین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں انتہائی خطرناک اور پریشان کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور اگر تیزی سے پھیلتے کورونا پر قابو نہ پایا گیا تو بھارت جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ سرحد کے قریب واقع اضلاع میں تباہ کن صورتحال پیدا ہو گئی ہے، شہر کھلنا اور راج شاہی کے اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر گئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جمعہ کو تقریبا 6 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 108 افراد ہلاک ہوئے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر