کورونا، دنیا میں اموات کی تعداد 40 لاکھ کے قریب پہنچ گئیں

جنیوا(نیشنل ٹائمز ) کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 39 لاکھ 25 ہزار 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 94 ہزار 524 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 57 لاکھ 66 ہزار 315 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 49 ہزار 473 ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں 54 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 64 ہے۔ برطانیہ میں 46 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 66 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



  تازہ ترین   
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران
حوثی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی تیل بردار جہاز باب المندب سے نکلنے میں کامیاب
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
الیکشن کمیشن کا ارکانِ پارلیمنٹ کے مالی گوشواروں کی خود چھان بین کا فیصلہ
اسحاق ڈار کی اردنی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا خیرمقدم
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر