ایف بی آئی نے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کو ٹیکسٹ میسیجز بھیجنے سے گریز کا مشورہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے سائبر خدشات کو بھانپتے ہوئےامریکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔ایف بی آئی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہےکہ صارفین روایتی ٹیکسٹنگ کے بجائے انکرپٹڈ میسیجنگ ایپس مثلاً واٹس ایپ، سگنل یا فیس بک میسینجر کا استعمال کریں، خاص طور پر جب مختلف پلیٹ فارمز مثلاً آئی فون سے اینڈرائیڈ کے درمیان ٹیکسنگ ہورہی ہو۔ایف بی آئی کا کہنا ہےکہ اینڈرائیڈ سے اینڈرائیڈ یا آئی فون سے آئی فون پر میسیجنگ محفوظ ہے لیکن ان دونوں ڈیوائسز کی ایک دوسرے کو بھیجی جانیوالی ٹیکسٹنگ محفوظ نہیں، ایسے میسیجز مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محروم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ میسیج ہیکرز کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی یہ وارننگ سالٹ ٹائفون ہیکرز کے حملوں کے بڑھتے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے ۔ایڈوائزری میں ایف بی آئی نے خبردار کیا کہ انکرپشن کو ’ ذمہ داری کے ساتھ منظم‘ کیا جانا چاہیے جس کیلئے ایپل، گوگل اور میٹا کی کمپنیزکو عدالتی احکامات کے تحت صارف کے ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔ڈائریکٹر ایف بی آئی نے دہشتگردوں اور ہیکرز کے خفیہ پلیٹ فارم کے استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے پرائیویسی اور پبلک سیفٹی کو بیلنس کرنے کیلئے درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ چوکنا رہتے ہوئے محفوظ پیغام رسانی کے ذرائع انکرپٹڈ میسیجنگ کو ترجیح دیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر