پی ٹی اے نے موبائل نمبرز کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن متعارف کرادی

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اسٹیٹک آئی پی ایڈریس نہ رکھنے والے فری لانسرز موبائل نمبر کے ذریعے رجسٹریشن کرا سکیں گے، فری لانسرز موبائل ڈیٹا کنیکشن پر وی پی این استعمال کرنے کیلئے موبائل نمبر رجسٹر کرا سکتے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق اب تک 31 ہزار سے زائد وی پی این رجسٹر کیے جا چکے ہیں، اقدام آئی ٹی شعبے کی ترویج اور وی پی این رجسٹریشن آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وی پی این کیا ہے؟
وی پی این سے آپ کو پبلک نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے ایک محفوظ نیٹ ورک کنکشن قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔وی پی این سے آپ کا انٹرنیٹ ٹریفک انکرپٹ ہو جاتا ہے اور آپ کی آن لائن شناخت چھپ جاتی ہے۔آسان الفاظ میں وی پی این استعمال کرنے پر تھرڈ پارٹیز کے لیے آپ کی آن لائن سرگرمیوں کو ٹریک کرنا یا ڈیٹا چرانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
وہ پی این کس طرح کام کرتا ہے؟
ایک وی پی این آپ کے آئی پی ایڈریس کو چھپا کر نیٹ ورک ٹریفک کو ایک خصوصی ریموٹ سرور پر ری ڈائریکٹ کر دیتا ہے جسے ایک وی پی این ہوسٹ چلا رہا ہوتا ہے۔یعنی جب آپ وی پی این کے ذریعے آن لائن سرفنگ کرتے ہیں تو وی پی این سرور آپ کے ڈیٹا کا سورس بن جاتا ہے۔اس طرح انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) اور دیگر تھرڈ پارٹیز یہ نہیں دیکھ پاتے کہ آپ کونسی ویب سائٹس کا وزٹ کر رہے ہیں یا آن لائن کونسا ڈیٹا بھیج اور موصول کر رہے ہیں۔بنیادی طور پر وی پی این ایک فلٹر کی طرح کام کرتے ہوئے آپ کے تمام ڈیٹا کو ناقابل فہم شکل میں تبدیل کر دیتا ہے۔یہاں تک کہ اگر کسی کو آپ کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو بھی جائے تو بھی وہ اس کے لیے بیکار ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر