کے پی حکومت کی دلچسپی کے بعد پی آئی اے کا وقار بڑھنا شروع ہوا: وی سی کے پی انویسمنٹ بورڈ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم) اپنے ایک بیان میں وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خواجہ آصف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کرنا چاہیےکیوں کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کے بعد قومی ائیرلائن کا وقار بڑھنا شروع ہوا۔انھوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن اپنے پاؤں پرکھڑی ہونا شروع ہوئی ہے، ہمارا مقصد صرف قومی ائیرلائن کو خریدنا نہیں بلکہ اس کا وقار بھی بڑھانا تھا۔ وائس چئیرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ نےمزید بتایا کہ خیبرپختونخوا قومی ائیرلائن کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، وفاق کو خط لکھا ہے تاہم اس خط کا اب تک جواب نہیں ملا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نے رقم میں اضافے سے انکار کر دیا تھا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جبکہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنے کے لیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔بعد ازاں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کے اعلانات سامنے آئے او ر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپے کی بولی سے زیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہیں۔مزید برآں کے پی حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئے وزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھا جاچکا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر