بیلاروس کے وزیر خارجہ 68 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، صدر کل آئیں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیلاروس کے وفد کا استقبال کیا۔ وفد میں بیلا روس کے خارجہ، توانائی، صنعت، مواصلات، قدرتی وسائل اور ہنگامی حالات کے وزرا، چیئرمین ملٹری انڈسٹری کمیٹی شامل ہیں۔اس کے علاوہ وفد میں بیلاروس کی 43 بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ وفد کو اسلام آباد آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کی حکومت اور عوام بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی کل آمد کے منتظرہیں۔انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کاحامل ہے، پاکستان بیلاروس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور بیلاروس کےساتھ تعلقات کومختلف شعبوں میں آگےبڑھانےکاخواہاں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان صنعت، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ ملےگا۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کل دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر