’احتجاج ملتوی ہوگا اور نہ ہی واپسی ہوگی‘، پی ٹی آئی نے احتجاج کی حکمت عملی فائنل کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب سمیت کے پی قیادت نے شرکت کی، رہنماؤں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران بدلتی صورتحال اور آج کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی فائنل کی گئی جبکہ وفاقی حکومت کو بیرسٹر گوہر کے ذریعے احتجاج مؤخر نہ کرنے کا جواب دیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج ملتوی نہیں ہوگا اور واپسی بھی نہیں ہوگی تاہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ بات چیت نہیں بلکہ بانی کی رہائی پر احتجاج سے واپسی ہوگی۔اجلاس میں حکمت عملی کے تحت کارکنان کو ہر قمیت پر ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ کارکنان، قائدین، ایم این ایز اور ایم پی ایز الگ الگ پہنچنے کی کوشش کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے کیا گیا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور 3 بجے صوابی پہنچیں گے جبکہ دیگر قافلوں کو بھی 3 بجے پہنچنے اور وائرلیس سمیت دیگر ضروری اشیا ساتھ لے کرجانے کی ہدایات کی گئیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر