اسلام آباد پولیس کا کومبنگ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے شہر میں سرچ اینڈکومبنگ آپریشن کیا گیا، اس دوران گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کی چیکنگ کی گئی۔ذرائع کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیےگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ اس کے علاوہ تھانہ کوہسار کے علاقے سے 60، تھانہ بارہ کہو سے20 اور تھانہ رمنا سے25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیےگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران تھانہ لوئی بھیرکے علاقے سے 35، سنگجانی سے 45 اور تھانہ ترنول کے علاقے سے 42 کارکن گرفتار کرلیےگئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ گرفتار پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔اسلام آباد کے مختلف راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ کئی کنٹینروں میں بجری بھر دی گئی ہے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا جو بھی احتجاج کیلئے اسلام آباد آئے گا ، پکڑا جائے گا ، اس کے خلاف پرچہ کٹے گا ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بھی ہر صورت اسلام آباد پہنچنےکا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر