پارا چنار میں خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پرفائرنگ، وفد محفوظ رہا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں وفد موجود تھا اور وفد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر روانہ ہوا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ وفد کرم میں امن وامان کا جائزہ لینے اور امن جرگے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے جا رہا تھا جس میں چیف سیکرٹری اسلم چوہدری ،کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تاہم ہیلی کاپٹر نے محفوظ لینڈنگ کی اور خیبرپختونخوا حکومت کا وفد محفوظ رہا۔دوسری جانب جیو نیوز سے گفتگو میں وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہناتھاکہ سرکاری ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت پورا سرکاری وفد بالکل محفوظ ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر