آرمی چیف کا دہشتگردوں کے نیٹ ورک اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشنزکی پیشرفت پر جامع بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپخونخوا علی امین گنڈا پور اور فیلڈ کمانڈرز بھی موجود تھے۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی بےمثال قربانیوں کو اجاگرکیا اور شہدا اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دشمن دہشت گردوں کے نیٹ ورک ختم کرنےکے عزم کو دہرایا اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے غیرقانونی عناصرکو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں ہمارے قومی عزم کی بنیاد ہیں، قربانیان مسلح افواج اورقانون نافذ کرنے والےاداروں کے غیر متزلزل جذبےاور لگن کو تحریک دیتی ہیں، دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانا اولین ترجیح ہے، فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر