اسلام آباد، کے پی اور پنجاب میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس اسلام آباد، کے پی اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے کی جانب سے 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی، فائر وال ایکٹو ہونے سے انٹرنیٹ سروس سلو جبکہ سوشل میڈیا ایپز پر ویڈیوز، آڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ صورتحال دیکھتے ہوئے کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ، موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی اے حفیط الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون سروس کی بندش کے احکامات ابھی موصول نہیں ہوئے۔وی پی این سے متعلق سوال پر چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ویب سائٹ پر موجود ہے، انفرادی طور پر وی پی این کی رجسٹریشن کا طریقہ بھی درج ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور اس مرتبہ تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہیں ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر