کوئٹہ میں بچے کے اغوا کا ازخود نوٹس، تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ نے ملک بھر سے لاپتا بچوں سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ کوئٹہ میں 6 دن سے ایک بچہ اغوا ہے جو ڈھونڈا نہیں جارہا، احتجاج سے پورا کوئٹہ جام ہوچکا لیکن حکومت کو پرواہ نہیں، کوئٹہ میں اسکول کےبچوں نے بھی احتجاجی جلوس نکالےہیں۔جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ کیاکسی صوبےمیں کوئی ادارہ یاکمیشن ہے جو اغوا کیے جانے والے بچوں پر کام کررہا ہو؟ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس اختیارات ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ بچوں کا اغوا اہم مسئلہ ہے جس پر سرکاری وکلا کی تیاری نہیں۔جسٹس مندوخیل نے مزید ریمارکس دیے کیس 2018 سے چل رہا ہےلیکن بچے اب تک اغوا ہورہے ہیں، ہر دوسرا کیس بچوں کے اغوا کا آتا ہے، سپریم کورٹ نے بچوں کے اغوا پر کمیٹی بنائی جس نے آج تک کام نہیں کیا، اس پر درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کمیٹی آج تک بنی ہی نہیں۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہا کہ عدالت میں بچوں کے اغوا پر رپورٹ جمع کرا دیتا ہوں، اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ہمیں رپورٹ نہیں چاہیے، بچوں کے اغوا کا تدارک چاہیے، عمل چاہیے۔جسٹس امین الدین نے کہا کہ کتنے بچے اغوا ہوئے؟ کتنے بازیاب؟ عدالت کو تفصیلی رپورٹ چاہیے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے خیبرپختوانخوا کی رپورٹ میں ہر چیز پر دھول جھونکی گئی، ہر طرف سے بارڈر کھلا ہے تو کیا ایسی گڈ گڈ رپورٹ ممکن ہے، قانون کی عملداری یقینی بنائیں۔جسٹس حسن اظہر نے ریمارکس دیے کراچی میں بچے ٹریفک سگنلز پر بھیک مانگتے ہیں، اس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ بھکاری بھیجنے میں تو اب ہم انٹرنیشنل ہوچکے ہیں، بیرون ملک بھکاریوں کا جانا کتنے شرم کی بات ہے۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کرتے وئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر