پاکستانیوں کیلئے یو اے ای کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امارات کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات کے بعد گداگری اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں، دیگر کے مقابلے میں پاکستانیوں کی شرح زیادہ ہے اور مقامی حکام نے دستاویزی شواہد اور تحفظات سے پاکستانی سفیر کو آگاہ کردیا ہے جب کہ رپورٹ بھی پاکستانی حکام کو بھجوا دی۔امارات حکومت کی پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ شیئر کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق پابندی کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں چند پاکستانی شہریوں کے عمل کو دیکھتے ہوئے اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی۔دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط سمجھے جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جن میں احتجاج، سوشل میڈیا پر یو اے ای کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید اور آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال شامل ہے، یہ تمام عمل یو اے ای کے امیج کو خراب کر رہے ہیں اور دیگر کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں کے بارے میں اس طرح کی شکایات کا تناسب زیادہ ہے۔مزید برآں بعض پاکستانی افراد کی جانب سے شناختی دستاویزات بشمول تبدیل شدہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ میں جعلسازی کے الزامات بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دستاویز میں چوری، نوسر بازی، بھیک مانگنا، جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جرائم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی جو مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں میں دیگر قومیتوں کے افراد کے مقابلے میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔مقامی حکام نے ان خدشات سے پاکستان کے سفیر کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلیٰ ترین سطح پر غور کے بعد کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر