اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں نجی اسپتالوں اور لیبز کے ملوث ہونیکا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکام کے مطابق 2 نجی اسپتالوں کی جانب سے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پشاور روڈ پر واقع نجی اسپتال اور اسلام آباد کی ایک نجی لیب سمیت وفاقی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے حکام بھی اس دھندے میں ملوث ہیں جب کہ گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے 95 فیصد کیس جی 8 مرکز میں واقع اسپتال کے ہیں ۔وفاقی حکام کا بتانا ہے کہ نجی اسپتالوں کی جانب سے پیوند کاری کی 22 درخواستیں آئیں جو تمام غیر قانونی تھیں، غیر قانونی پیوند کاری کرنے کے لیے جعلی لیبارٹری رپورٹس اور دستاویزات بنائی جارہی تھیں، ان جعلی رپورٹس کے ذریعے مریضوں کے قریبی رشتے داروں کو پیوند کاری سے نااہل قرار دیا جاتا ہے۔وفاقی حکام کے مطابق اسلام آباد میں کیے جانے والے تمام غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیسز پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ہیں جہاں مالدار مریضوں کو ڈائیلیسز سینٹر سے منتخب کیا جاتا ہے اور غیر قانونی پیوند کاری کی ترغیب دی جاتی ہے،گردے بیچنے والے غریب اشخاص کو چند لاکھ روپے دیے جاتے ہیں جب کہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ادارے کروڑوں کما رہے ہیں۔مزید برآں وفاقی حکام نے غیر قانونی دھندے کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں اورمعاملہ ایف آئی اے کو بھجوا یا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر