وزیراعلیٰ کے پی عمران خان اور پی ٹی آئی کے احتجاج کیلئے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ بات چیت کیلئے تیار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جنگ اور دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان جاری کشید گی تحریک انصاف اور ملک کے مفاد میں نہیں، ایسے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کا احترام ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، وہ اییکس کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان کشیدگی پر بات کریں گے، وہ 24 نومبر کے احتجاجی مارچ پر بھی بات کیلئے تیار ہیں۔رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پور نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ احتجاجی مارچ کیلئے بھی کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں تاہم، جب آپ امن عامہ کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر بات کرتے ہیں تو عمران خان اور پی ٹی آئی کو درپیش صورتحال پر بات ہوتی ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ گزشتہ اجلاسوں میں بھی وہ ان مسائل پر بات کرتے رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ سکیورٹی اداروں کیلئے باعثِ تشویش ہے، یہی وجہ ہے کہ اعلیٰ سول ملٹری قیادت کی طرف سے اس پر بات چیت متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر