9 مئی حملوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں،مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے: عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سانحہ 9 مئی اور سی سی ٹی وی شواہد سے متعلق صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے اہم گفتگو کی ۔ وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے حملوں کے حوالے سے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں، تحریک انتشار کے لوگ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی رٹ لگاتے رہے کہ ہمارے لوگ نہیں تھےایک جماعت نے منظم سازش کے ذریعے 9 مئی کے حملے کیے،تحریک انتشار کے سرکردہ رہنما 9 مئی کے حملوں میں ملوث تھے،پی ٹی آئی عہدیداروں کو 9 مئی کے لیے ہدایات دی گئیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے حساس تنصیبات پر حملے کیے، شہداءکی یادگاریں مسمار کیں، 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوز موجود ہیں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، پشاور کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیجز سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے سانحہ میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث تھےانتشار اور فساد پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، لوٹ مار کرنا، چوری چکاری کرنا پی ٹی آئی کا منشور ہےسی سی ٹی وی فوٹیجز میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو توڑ پھوڑ کرتے دیکھا جا سکتا ہےیہ چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد سامنے لاؤ،تمام شواہد آپ کے سامنے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے حواری قوم سے معافی مانگیں گے؟ قومی تشخص اور دفاعی تنصیبات کو جو نقصان پہنچایا گیا، کیا یہ اس کا خمیازہ بھگتنے کو تیار ہیں؟ میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی مکروہ حرکت نہ کر سکے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر