ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر بیٹری کی قیمت بھی گرگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈیلرز کے مطابق سولر پینلز کے بعد اب سولر بیٹری کی قیمت میں بھی 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔ڈیلرز نے بتایا کہ ساڑھے 4 لاکھ روپے والی لیتھیم سولر بیٹری کے دام 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہو گئے ہیں جبکہ 70 ہزار روپے والی ٹیوبلر بیٹری 55 ہزار میں فروخت ہونے لگی ہے۔ڈیلرز نے مزید بتایا کہ سولر پینلز ریٹس کم سطح سے بڑھانے کی کوشش ناکام ہوئی، بڑے امپورٹرز کی جانب سے 33 روپے واٹ تک بڑھائی گئی قیمتیں کم ہونے لگیں جبکہ پنجاب میں اسموگ اور سرد موسم کے سبب پینلز کی فروخت سست رہی اور چند برانڈز کی جانب سے سولر انورٹر ریٹس میں 3 سے 5 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتا درجہ حرارت اور مہنگی بجلی سمیت بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگ اپنے گھروں میں سولر پینل لگا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر