جے۔35 اے لڑاکا طیارے میں ٹیکنالوجی کی بہتری سے کارکردگی میں اضافہ ہوا، چینی فضائیہ

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کا نیا جے ۔35 اے اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاری ائیر شوچائنہ میں متعارف کرادیا گیا ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) فضائیہ کے مطابق مقامی ساختہ انجن اور انسان۔ مشین تعلق پر ڈیزائن کردہ یہ طیارہ اپنی مکمل جنگی صلاحیت کو استعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ائیرشو کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں پی ایل اے فضائیہ کے ترجمان شائے پھنگ نے کہا کہ جے ۔35 اے اپنے مقامی ساختہ انجن کے ساتھ پی ایل اے فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی قوت میں ایک اہم اضافہ ہے۔
فضائیہ کے افسر لی لان شینگ نے کہا کہ آزمائشی پروازوں کے دوران پائلٹس نے جے ۔35 اے کو انتہائی شاندار لڑاکا طیارہ پایا۔ بہترین ہینڈلنگ اور باآسانی استعمال ہونے والے انسان ۔مشین تعلق نے اسے مکمل جنگی صلاحیت کے قابل بنادیا ہے۔
لی نے مزید کہا کہ جے ۔35 اے کی آزمائشی پروازوں میں تیزی سے حقیقی جنگی منظرنامے پر توجہ دی جارہی ہے جس میں جنگی کارکردگی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ (اے وی آئی سی) کے شین یانگ ائیرکرافٹ ڈیزائن اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایکسپرٹ وانگ یونگ چھنگ نے کہا کہ لڑاکا طیارے میں مضبوط مشترکہ جنگی صلاحیتیں موجود ہیں۔
اے وی آئی سی چین کے ہوا بازی کے ہتھیاروں اور سازوسامان کی فراہمی کا سب سے بڑا ادارہ ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر