ملک کے بالائی علاقوں آج سے بارش کا امکان، اسموگ میں کمی متوقع

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث آج سے 15نومبر تک اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ 15سے 16 نومبر کے دوران پہاڑی علاقوں پر بھی برف باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ آج اور کل لاہور کے ساتھ ساتھ دیر ،سوات، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری گلیات اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ بارش سے اسلام آباد، کے پی اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں اسموگ میں کمی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے سلسلے سے فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہوگا جب کہ بارشوں کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر