ہماری تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی موثر اور محفوظ ہے، کیوبا کے سائنسدانوں کا بڑا دعویٰ

ہوانا(نیشنل ٹائمز) کیوبا کے سائنسدانوں نے تیار کردہ کورونا ویکسین سے متعلق بڑا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تیار کردہ کورونا ویکسین انتہائی موثر اور محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا کی کورونا ویکسین ابدالا کے 92.28 فیصد موثر ہونے کا دعوی کیا گیا ہے جو عالمی ادارہ صحت کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ کیوبا کی ویکسین کو تیار کرنے والے سینٹر برائے جینیٹک انجینئرنگ اینڈ بائیوٹیکنالوجی (سی آئی جی بی) نے دعوی کیا ہے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے معیار پر پورا اترنے والی یہ دوسری ویکسین ہے۔ اس سے قبل کیوبا کی بائیوٹیک کمپنیوں کے ایک گروپ بائیوکابا فارما نے فنلے انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ سوبرانا 01 سوبرانا 02 ویکسین کو 62 فیصد مثر پایا تھا۔ کیوبا کے ماہرین اب تک کورونا وائرس کے خلاف 5 ویکسین تیار کر چکے ہیں۔ جن میں سوبرانا 01 ، سوبرانا 02 ، سوبرانا پلس ، ابدالہ اور ممبیسہ شامل ہیں۔ سوبرانہ 02 اور ابدالہ کو صنعتی طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر