اہلخانہ کو فلموں سے ریٹائرمنٹ کا بتایا تو سابقہ اہلیہ روپڑیں: عامر خان کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران عامر خان نے فلموں سے ریٹائرمنٹ کے اعلان اور اس فیصلے پر سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے جذباتی ہونے سے متعلق گفتگو کی۔عامر خان نے بتایا کہ ’میں نے فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا تھا، کووڈ کے بعد مجھے احساس ہوا کہ 18سال کی عمر سے شروع ہونے والے کیرئیر نے میری ساری توجہ سنیما اور فلموں پر ہی مرکوز رکھی، اس دوران میں خاندان کو وقت ہی نہ دے سکا حتیٰ کہ دونوں سابقہ اہلیہ کو بھی زیادہ وقت نہیں دے سکا۔عامر خان نے بتایا کہ کووڈ کے دوران میں ایسے جذباتی لمحوں سے گزرا جب میں نے خاندان کو وقت نہ دینے کے سبب خود کو مجرم محسوس کیا، میں نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ 35 سالوں کے دوران میں نے متعدد فلمیں کی ہیں لیکن اب وقت خاندان پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے یہ احساس 88 سال کی عمر کے بجائے 57 سال کی عمر میں ہوگیا کیوں کہ تب تک بہت دیر ہوچکی ہوتی۔ریٹائر منٹ کے اعلان پر اہل خانہ بالخصوص سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ردعمل پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ ’جب میں نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا ذکر اپنے اہل خانہ سے کیا تو بچوں نے ریٹائرمنٹ نہ لینے پر اکسایا، جب یہ بات کرن کو پتا چلی تو اس نے تنہائی میں آکر آبدیدہ ہوتے ہوئے مجھ سے سوال کیا کہ کیا آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں؟ میں نے کہا، ‘نہیں، میں آپ کو نہیں فلمیں چھوڑ رہا ہوں’، جس پر کرن نے مجھے کہا کہ آپ child of cinema ہیں، اگر آپ فلمیں چھوڑ رہے ہیں تو آپ ہمیں چھوڑ رہے ہیں’کرن نہیں چاہتی تھی کہ میں ہر وقت گھر میں رہوں‘۔ حال ہی میں 6 فلموں کو سائن کرنے پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے 6 فلمیں اس لیے سائن کی ہیں کیونکہ میں ایک اداکار کے طور پر اپنی زندگی کے آخری 10 سالوں کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز بنانا چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر