وکلاء کیجانب سے اپنےکلائنٹس اور شہریوں پر 609 مقدمات ، سندھ ہائیکورٹ کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)سندھ ہائی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے اپنے موکلوں اور شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کےکیس کی سماعت ہوئی۔آئی جی سندھ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ بھر میں وکلاء کی مدعیت میں 609 مقدمات درج کروائےگئے۔جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔عدالت نے وکلاء کی جانب سے شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج پر اظہار تشویش کیا۔ عدالت نے تمام مقدمات کی چھان بین کے لیے معاملہ سندھ بار کونسل کو بھجوا دیا۔عدالت نے بارکونسل کو وکلاء کی جانب سے کیس درج کرانے کی وجہ کی تفتیش کی بھی ہدایت کی ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ وکلا کے اپنے ہی موکل (کلائنٹ) اور شہریوں کے خلاف مقدمات وکلاء کے پیشے کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ نے جعلی مقدمات درج کروانے والے وکلاء کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہےکہ پولیس پیشے، رنگ، مذہب، نسل اور ذات پات کے بغیر شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ پولیس ہر شہری کی سلامتی اور سکیورٹی بغیر تفریق کے یقینی بنائے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر