آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئینی بینچ نے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں آئینی مقدمات اور بینچز کی تشکیل کا معاملے پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ججز کمیٹی کا اجلاس ہوا، یہ اجلاس جسٹس جمال مندوخیل کی چین سے واپسی کے بعد بلایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر نے ٹیلیفون پر کمیٹی میٹنگ میں شرکت کی جب کہ میٹنگ میں پہلے آنے والی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کی ججز کمیٹی کی میٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئینی بینچ کے سامنے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچز 14 نومبر سے سماعت کا آغاز کریں گے اور ہردرخواست کو اس کی باری پر لگایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر