سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ دیے جانے کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔

رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر