روسی صدر کی کوئٹہ میں خودکش حملے کی مذمت، پاکستان کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں، خارجیوں اور اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔علمائے کرام اور مشائخ عظام کے ساتھ دیگر مذاہب کے نمائندوں کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بے گناہ پاکستانیوں کا قتل عام کرنے والے دہشتگرد سفاک اور قاتل ہیں، انسانی حقوق کی باتیں کرنے والے عناصر اور تنظیمیں بے گناہ پاکستانیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں۔ایچ آر سی پی نے کہا کہ حملے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حکومت عسکریت پسندی کو روکنے کے لیے فوری طور پر سیاسی قوتوں کے ساتھ وسیع تر بات چیت کا آغاز کرے۔روسی صدر ولاد میر پیوٹن نے بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اسلام آباد کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے گا، وحشیانہ کارروائی میں ملوث عناصر کو ان کے جرائم کی سزا دی جائے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر