’ہم تو جی دہشتگرد ہیں‘، ہائیکورٹ آئینی بینچ کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شبلی فراز کا شکوہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائم)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ پر مشاورت کی گئی۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ جسٹس جمال مندوخیل نے تھوڑی دیر کے لیے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی اورپاکستان بار کے نمائندے اختر حسین اہلیہ کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ پر تجاویز آئی ہیں، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر تک مؤخر کیا گیا ہے اورفیصلہ ہوا آئندہ اجلاس تک سندھ ہائی کورٹ ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ سندھ ہائی کورٹ میں ابھی 12 ججوں کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شبلی فراز نے شکوہ کیاکہ ہم تو جی دہشت گرد ہیں، اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ آپ ایسی باتیں نہ کریں۔وزیرقانون سے صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے اجلاس میں دہشت گردی کا بھی ذکر ہوا ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایسے ہی ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو ہوئی آپ شرارت نہ کریں۔ رکن جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب نے سوال پر کہا کہ نہیں وہ تو ملک کے اچھے شہری ہیں، شکایت نہیں کی گئی بلکہ خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، وہ اتنے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو ہوئی کہ کسی نے جواب ہی نہیں دیا۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اگلا اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر