چیف جسٹس کا سپریم کورٹ میں زیرالتوا 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس نمٹانےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت زیرالتوا ٹیکس کیس نمٹانے سے متعلق اجلاس ہوا۔اعلامیےکے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، اٹارنی جنرل، سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔اعلامیےکے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپےکے ٹیکس کیس زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 3 ہزار 496 ٹیکس کیس زیرالتوا ہونے پر تشویش ظاہر کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےطویل عرصے سے زیرالتوا ٹیکس سے متعلق کیس نمٹانے کا فیصلہ کرلیا۔اعلامیے کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ، ایف بی آر حکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی زیر التوا ٹیکس کیس جلد نمٹانے سے متعلق تجاویز پیش کرے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر