الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حافظ نعیم الرحمان پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنو قابل پروگرام میں شرکت پر حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تھا۔ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا تھا کہ ہم نے نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے، جواب میں بتایا ہے کہ پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں ہورہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جواب میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا انتخابی عمل اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔ایڈووکیٹ سیف الدین کا کہنا تھا کہ حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس جاری کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر